جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 30 نومبر 2013 12:51

جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30نومبر 2013ء) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس ناصر الملک سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں سابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے کےبعد گزشتہ روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی کردیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصرالملک کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا تھا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی 11 دسمبر کو چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔