حکومت کا چئیرمین نیب کے عہدے کیلئے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے افتخار محمد چوہدری کے ناموں‌پر غور، اتحادی و اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں‌سے مشاورت شروع

اتوار 1 دسمبر 2013 17:57

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید اور ملک کے وسیع تر مفاد کے تحت حکومت نے سابقہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو چئیرمین نیب اور چیئرمین نیب افتخار محمد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

نمائندہ اُردو پوائنٹ‌کو حکومت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دونوں اہم عہدوں‌کیلئے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، چئیرمین نیب قمر زمان کو کرپشن کیس میں مطلوب ہونے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کے بعد چئیرمین نیب کو فارغ کرنے کیلئے حکومت نے قانونی ماہرین کی خدمت حاصل کر لی ہے، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ سینئر قانونی ماہرین نے قمر زمان چوہدری کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ الیکشن کمشنر کا عہدہ کافی عرصے سے خالی ہے، اور حکومت کو افتخار محمد چوہدری کو ریٹائر ہونے سے پہلے اس عہدے پر کئی بار قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے ہیں، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ حکومت یہ عہدہ افتخار محمد چوہدری کیلئے بچا رہی ہے، اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ‌کو فورا بعد اس عہدے پر ان کی تعیناتی کی جائے گی