فیصل آباد کے وکلاء کی ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے پانچویں روز بھی ہڑتال

پیر 2 دسمبر 2013 12:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 دسمبر 2013ء) فیصل آباد کے وکلاء کی ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے مطالبہ پر آج پانچویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جبکہ وکلاء نے سیشن کورٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ بنچز کے قیا م کیلئے پانچ ڈویژنزفیصل آباد ، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بارزکے عہدیداران نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ 11 دسمبر تک وکلاء ہڑتال جاری رکھیں گے اور صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سیشن کورٹس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ اس فیصلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی ہڑتال آج مسلسل پانچویں روز جاری ہے جبکہ وکلاء نے سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ وکلاء کی ہڑتال سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :