45 بحری جنگی جہاز اور آبدوزیں خود بنارہے ہیں،بھارتی نیوی چیف ،بھارت جلد جنگی جہاز بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا ، ایڈمرل ڈی کے جوشی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 دسمبر 2013 14:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 دسمبر 2013ء) بھارتی نیوی چیف ایڈمرل ڈی کے جوشی نے کہا ہے کہ بھارت جلد جنگی جہاز بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نیوی ڈے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمرل ڈی کے جوشی نے کہاکہ یہ جنگی جہاز ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہوں گے ، بھارتی بحریہ کو خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی نیوی کیلئے 45 بحری جہاز اور آبدوزیں بھارت میں ہی بنائی جارہی ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ آبدوز آئی این ایس جلد بھارتی نیوی بیڑے کا حصہ بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :