27دسمبر کو بے نظیر شہید سابق وزیراعظم پاکستان کی برسی نہایت احترام سے منائیں گے‘سلیمان مہر

بدھ 4 دسمبر 2013 14:36

27دسمبر کو بے نظیر شہید سابق وزیراعظم پاکستان کی برسی نہایت احترام سے ..

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 دسمبر 2013ء) 27دسمبر کو بے نظیر شہید سابق وزیراعظم پاکستان کی برسی نہایت احترام سے منائیں گے قافلے کی شکل میں گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بھی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سلیمان مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے مظفرآباد میں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کر کے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں وزیراعظم آزادکشمیر نے جو تعمیر و ترقی کے منصوبے بنائے اور جنہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی پاکستان اور آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزادکشمیر کے باہمی تعلقات اور بہترین حکمت عملی سے ثابت ہوا کہ جمہوریت کو فروغ ملا ہے او را ٓمریت کا خاتمہ ہو چکا ہے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے جو مفاہمتی سیاست کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے اس کے بھی بہت دورس نتائج سامنے آئیں گے جس سے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :