جڑانوالہ میں 14گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے میں ملزمان فرار ، دو موٹر سائیکلیں بر آمد

بدھ 4 دسمبر 2013 15:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 دسمبر 2013ء) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں 14گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے میں ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے دو موٹر سائیکلیں پکڑ لیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے چک 272 کے قریب پولیس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے۔ پولیس کی اضافی نفری اور سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے اور رات گئے تک پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اورصبح معلوم ہواکہ ملزمان فرار ہوچکے ہیں۔کھیتوں سے ملزمان کے زیر استعمال 2موٹر سائیکلیں ہی پولیس کے ہاتھ لگیں۔

متعلقہ عنوان :