فیصل آباد،حکومت نے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدام نہ اٹھایا توصنعت ٹھپ ہو کر رہ جائیگی ،شیخ محمد یوسف کچھا

ہفتہ 7 دسمبر 2013 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر 2013ء) انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف گچھانے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے فی الفور سنجیدہ اقدام نہ اٹھائے توملک کی صنعت و تجارت ٹھپ ہو کر رہ جائیگی جس سے کروڑوں مزدوربیروزگاراوردرآمدی اہدا ف داؤلگ پر جائینگے اور معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل میں مزید اضافہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری میں قیمتوں اور ٹیکسوں میں مزید اضافہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی اس لئے حکومت ٹیکسوں میں اضافہ واپس لے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مفادپرستانہ پالیسیوں اور صوبوں کے درمیان توانائی کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کواحساس محرومی میں مبتلا کر دیا تھا افسوس کا مقام ہے یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے انہوں نے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کو فراغ دی جانیو الی کاوشیں لائق تحسین ہیں لیکن بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے اوربلند شرح سود کے باعث انکی کوششوں کود ھچکا لگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :