لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی ،صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند

اتوار 8 دسمبر 2013 12:07

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی ،صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 دسمبر 2013ء) لاہور سمیت دیگر علاقوں میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو پانچ روز کے لئے گیس بند کر دی گئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کے شیڈول کے مطابق لاہور،ساہیوال،ملتان اورگوجرانوالہ کے سی این جی سٹیشنز کو جمعہ کی صبح چھ بجے 48 گھنٹے کے لئے گیس بحال کی گئی تھی جو اتوار صبح چھ بجے پانچ روز کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی شیڈول کے تحت لاہور،ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتوں کو بھی 48 گھنٹے بعد گیس فراہمی بند کر دی گئی ہے جو پانچ روز بعد بحال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :