سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا معاملہ غیریقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا،بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائینگے ،حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کریگا،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

پیر 9 دسمبر 2013 16:47

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا معاملہ غیریقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا،قانونی تقاضے پورے کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود ترمیم شدہ قانون الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا جا سکا، قائم علی شاہ کہتے ہیں سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ نے نئی ڈیڈ لائن ملنے کے باوجود قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،8 دسمبر گزرنے کے باوجود ترمیم شدہ قانون الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔شفاف بلدیاتی انتخابات کرانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،دوسری جانب پنجاب نے36 میں سے 34 اضلاع کی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں،اٹک اور ملتان کی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔پنجاب نے انتخابی قواعد بھی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔