ایف بی آر ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرے ،صدر ایوان صنعت وتجارت

ہفتہ 14 دسمبر 2013 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) صدر ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد انجینئر سہیل بن رشید نے کہا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31دسمبر2013ء تک توسیع کرے تاکہ ٹیکس دہندگان ریٹرن جمع کرواسکیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی اعلان کردہ گرین فیلڈسرمایہ کاری پالیسی میں سرمایہ کاری پر جو چھوٹ دی گئی تھی اس کا ایس آر او تاحال جاری نہیں ہوسکا ،چنانچہ ایف بی آر ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31دسمبر تک توسیع کرے۔

متعلقہ عنوان :