مسلم لیگ( ن) ملک بھر میں گڈ گورننس کی مثال قائم کرے گی،میاں رضوان صدیق،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے کوشاں ہے‘صدر انجمن تاجران شیرگروپ فیصل آباد

پیر 16 دسمبر 2013 12:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16دسمبر 2013ء) انجمن تاجران شیر گروپ کے صدرمیاں رضوان صدیق ‘جنرل سیکرٹری شفاعت علی رانا ‘گروپ لیڈر رانا محمود الحسن اراکین فیض محی الدین گوگا ‘ملک خالد جاوید ‘رانا محمد عمران ‘میاں ریاض جاوید ‘شیخ بلال الہٰی ‘حافظ طاہر جمیل میاں ‘میاں امتیاز ارشد ‘حاجی خالد سعید ‘چوہدری امتیاز ربانی بلو ‘چوہدری محمد ارشد ‘رانا محمد نواز ‘چوہدری طلعت عزیز ‘حاجی محمد یاسین ‘مرزا محمد اشرف مغل ‘میاں احمد ندیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ملک بھر میں گڈ گورننس کی مثال قائم کرے گی، لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں کے خاتمہ کے لئے روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، عوام کو جلد مسلم لیگ ن کے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو عوام کو درپیش مسائل کا بڑی شدت سے احساس ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے کوشاں ہے،توانائی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمہ کے لئے جرات اور دانشمندی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اداروں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقدامات کے باعث ہر شعبہ زندگی میں بہتری آ رہی ہے، لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی اس کا واضح ثبوت ہے، ملک میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، عنقریب ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کو دور دورہ ہو گا۔