چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی تاریخ کے اوراق میں زندہ جاوید رہیں گے‘شیخ محمد یوسف گچھا، دنیا کاشاید ہی کوئی ایسا جج ہوگا جسکی بحالی کیلئے پوری قوم متحد ہوکر سڑکوں پر نکلی ہو‘جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مکی کلاتھ ایسوسی ایشن فیصل آباد

پیر 16 دسمبر 2013 12:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16دسمبر 2013ء) انجمن تاجران مکی کلاتھ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف گچھا اور احمد یوسف گچھا نے سابق جسٹس افتخار محمد چوہدری کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی تاریخ کے اوراق میں زندہ جاوید رہیں گے وہ ایک بار معطل اور دسری بارمعزولی کا سامنا کرنے کے باوجوددونوں بارسرخرو ہوکردوبارہ چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والے پاکستا نی عدلیہ کی تاریخ میں پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنے دور کے فرعون مزاج انتہائی متکبرجرنیلی آمر پرویز مشرف کے سامنے انکی باوردی ٹیم کی موجودگی میں جرأت کا مظاہرہ کیا اوراستعفی دینے سے انکار کردیا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایک نڈر ،بیباک اور با ضمیر جج رہے جنہوں نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے طاقتور سے ٹکرانے سے کبھی گریز نہیں کیا عبدالغفور چوہدری نے کہا کہ دنیا کاشاید ہی کوئی ایسا جج ہوگا جسکی بحالی کیلئے پوری قوم متحد ہوکر سڑکوں پر نکلی ہوانہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مضبوط بنیادوں پر عدالتی نظام قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی دباؤ کی پرواہ نہیں کیانہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرح اپنے آپ کوتاریخ میں زندہ رکھنے کیلئے ہر آنے والے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کواپنے پیشرو کا راستہ اختیار کرنا ہوگا-