دہشت گرد، مسلمانوں، انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں،چوہدری مبشر گجر

ہفتہ 21 دسمبر 2013 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشر گجرنے کہا ہے کہ دہشت گرد ،مسلمانوں ،انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے اسلام پیار،محبت ،اخوت ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلام شدت پسندی ،قتل و غارت گری ،دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے اسلام اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ ضروری ہے قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے میدان عمل میں آکر حکومت کا مکمل طور پر ساتھ دے انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جو دہشت گرد پکڑے گئے ہیں انہیں فوراً قانون کے مطابق سزادی جائے تاکہ دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے۔

متعلقہ عنوان :