سکھر ،آئی بی اے کمیونٹی کالج جیکب آباد کے پرنسپل مغوی اسد اللہ منگی تین ساتھیوں سمیت بازیاب،سکھر پہنچ گئے

بدھ 25 دسمبر 2013 19:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر۔2013ء)آئی بی اے کمیونٹی کالج جیکب آباد کے پرنسپل مغوی اسد اللہ منگی اپنے تین ساتھیوں طا ہر شاہ ، زاہد جو کھیو اور ڈرائیورانور جما لی کے ہمراہ دو روز تک ڈا کوؤں کے چنگل میں رہنے کے بعد با زیاب ہو کر سکھر پہنچ گئے ہیں ان کی با زیا بی پر ان کے ورثاء اور اہل خا نہ میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے مغویاں سہمے ہو ئے تھے ان کو تین روز قبل جیکب آباد سے سکھر واپس آتے ہو ئے شکا رپور ضلع کی حدو د سے مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے اغوا کر لیا تھا ان کی کا ر دو روز قبل سکھر ضلع کی حدودسے برآمد ہو ئی تھی مغو یان کے مطابق ان کی با زیا بی سکھر ، شکا رپور اضلاع میں پو لیس کے بڑ ھتے ہو ئے دبا ؤ کے با عث عمل میں آئی ہے ان کا کہنا تھاکہ ڈا کوؤں نے انہیں پڑھا لکھا سمجھ کر ان کے ساتھ کو ئی زیا دتی نہیں کی بلکہ انہیں اچھے طریقے سے رکھا ہوا تھا وہ اپنی با زیا بی پر خو ش ہیں جبکہ ان کے ورثا ء کا کہنا تھا کہ ان کے لو گ صحیح سلا مت واپس آگئے ہیں اس سے بڑھ کر ان کے لیے خو شی کی کو ئی بات نہیں ہو سکتی ۔