ڈرون حملوں کا تسلسل اس بات کی دلیل ہے امریکا کو پاکستان کی سلامتی سے کوئی غرض نہیں ،محمد سکندر شاہ

جمعہ 27 دسمبر 2013 16:08

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) امریک ڈرون حملوں پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مولانا علی محمد کمبوہ،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو و دیگر نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے مسلسل ڈرون حملوں کا ہونا اس بات کی دلیل ہے امریکا کو پاکستان کی سلامتی ،تعمیر اور ترقی سے کوئی غرض نہیں ہے امریکی ڈرون کا جنون ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے وقت آگیا ہے ملکی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرنے کے بجا ئے حکمران اور اپوزیشن سب مل کر امریکی ڈرون کے خلاف ملک گیر احتجاج کے ذریعے عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کے عوام ڈرون برداشت کرنے کو تیار نہیں حکومت پاکستان عالمی قانونی تقاضے پورے کرے اور اب ڈرون گرانے کی تیاری کی جائے ڈرون کی حمایت کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے عیسائی وزیراعظم بنانے کی بات نظریہ پاکستان سے انحراف ہے اگر غیر مسلم حکمران ہی بنانے ہیں تو پھر پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی وآئین پاکستان میں ایسی ترامیم کی خواہشات رکھنے والوں کو قوم مسترد کر دے پاکستان مذہب کی وجہ سے نہیں حکمرانو کی لوٹ مار کی وجہ سے عالمی سطح پر کمزور ہوا ہے اگر ہر ایک سے ڈالر کی بھیک حکمران نہ مانگیں تو پورے وقار کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ لڑا جاسکتا ہے امداد کے اس دھندے نے ملکی وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مشرف کو رعائیت دینے کی باتیں قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں ہیں مشرف قومی مجرم ہے اسے سزا ملنی چاہیے 2013تبدیلیوں کا سال رہا لیکن قوم کی تقدیر تبدیل نہ ہو سکی جس سے یہ بات طے ہو گئی ہے کہ ملک کے چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے اسلامی نظام کا نفاذ ہی ملکی تعمیر اور ترقی کی ضمانت ہے پنجاب میں اہلسنت والجماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں ہمارے جلسے جلوس روکنے کے لئے فورسز کا استعمال کی جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص طبقے کے جلسے جلوس نکلوانے کے لئے فورسز استعمال کی جارہی ہیں جو کسی بھی صورت ملک اورقوم کے مفاد میں نہیں ہے مدرسہ تعلیم القرآن کے سامنے سے قاتل ٹولے کا جلوس گزار کر حکومت نے پرانے زخم تازہ کردئیے ہیں اہلسنت شہدا ء کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر 3جنوری کو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :