سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ،سید محمد علی شاہ

پیر 30 دسمبر 2013 17:40

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے پرقائد تحریک الطاف حسین او ر تمام حق حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس فیصلے کو آئین ، قانون اور عوام کی عظیم فتح قرار دیا ہے ۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں من مانی ترامیم اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے ذریعے سوچے سمجھے نتائج حاحل کرنے کے جس منصوبے کو تیار کیا گیا تھا ۔ سندھ ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے نے اس بھیانک منصوبے کے خالقین کی تمام تر امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دن رات جمہوریت کا راگ الاپ کر عوام کے بے وقوف بنانے والے درحقیقت عوام کو اپنا محکوم بنانے کے لئے کسی قدر آمرانہ سوچ رکھتے ہیں ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے سب کچھ عیاں ہو گیا ہے ۔

اور ثابت ہو گیا ہے کہ گزشتہ 66سال سے عوام کو نوچ نوچ کر کھانے والے ظالم حکمرانوں کے دلوں میں عوام کے لئے ذرہ برابر بھی رحم موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من مانی حلقہ بندیوں اور فرمائشی ترامیم کے ذریعے سندھ بھر میں حکومت کے مزے لوٹنے کے خواب دیکھنے والے اس حقیقت کو بھول بیٹھے تھے کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں آئین اور قانون کی کھلے عام پامالی نہیں کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں متنازعہ ترامیم کو آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا گیا ہے ۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے عمل میں لائی گئی تھیں۔ سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے تاریخ ساز فیصلے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور تمام معزز جج صاحبان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ سندھ بھر کی مظلوم و محروم عوام کو انکے بنیادی حقوق کے حصول میں مددگار اور معاون ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :