متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کا شاہد لطیف سے اظہار تعزیت

پیر 30 دسمبر 2013 17:40

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 1-Bکی ایلڈرز ونگ کے انچارج شاہد لطیف خانزادہ اور کارکن ساجد لطیف خانزادہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں زونل انچارج سید محمد علی شاہ، ا راکین زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ، ارسلان خانزادہ،خالد قائم خانی، یونٹ ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :