مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے،پرویز مشرف کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکتا ہے، جسٹس فیصل عرب، سماعت پانچ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست
بدھ 1 جنوری 2014 11:44
(جاری ہے)
احمد رضا قصوری نے جسٹس فیصل عرب سے مکالمے میں کہا کہ یہاں دھماکا ہواتوسارے لوگ مارے جائیں گے، آپ نے کھلے آسمان تلے عدالت لگا دی ہے، یہ عدالت نہیں شیکسپیئر کا تھیٹرلگ رہا ہے، جس پرجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ عدالتیں جنگ کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھتی ہیں، آپ کے خدشات کا احترام ہے۔
اس موقع پرجوائنٹ سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس فیصل عرب نے ان سے سیکیورٹی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے عدالت کویقین دہانی کرائی کہ پرویزمشرف کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سابق صدرکوبلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے، وہ عدالت میں پیش ہوکر باحفاظت واپس جاسکتےہیں۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اکرم شیخ اوراحمدرضاقصوری میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پرویزمشرف کے وکیل نے الزام لگایا کہ اکرم شیخ وزیراعظم نوازشریف کے حواری ہیں، جس پراکرم شیخ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی آوازنیچی رکھیں، ورنہ میری آواززیادہ اونچی ہے۔ عدالت متعصب قراردے دے توواپس چلا جاؤں گا۔ جسٹس فیصل عرب نے قرار دیا، پرویزمشرف کا جرم ناقابلِ ضمانت ہے، کوئی بھی پولیس افسرانہیں بغیروارنٹ کے گرفتارکرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.