گھوٹکی، جیپ نہرمیں گر گئی،5 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

بدھ 1 جنوری 2014 11:44

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)گھوٹکی کے قریب قاضی واہ نہر میں جیپ گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے،5 کی لاشیں نکال لی گئیں،ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیپ گھوٹکی سے جہاں پورجارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث قاضی واہ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے5افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔