نیا سال ملک کی خوشحالی ،ترقی کا سال ہو گا ،فلم انڈسٹری کے ساتھ اسٹیج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا‘ مسعود اختر

بدھ 1 جنوری 2014 13:11

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ سال2014ء ملک کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا اور فلم انڈسٹری کے ساتھ اسٹیج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا،دنیا عارضی جگہ ہے اس لئے ہمیں آخرت سنوارنے کیلئے بھی تگ و دو کرنی چاہیے ‘ زمانہ وہی ہے لیکن ہم نے خود کو تبدیل کرلیا ہے اور ایسی تبدیلیاں رونما ہو گئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہیں۔

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

یکم جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی روایات کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ، ہم اگر آج بھی اپنے اور اپنے گھر والوں کیلئے وقت نکالنا چاہیں تو یہ کوئی نا ممکن بات نہیں ۔ ہمیں پیسہ کمانے کی دوڑ سے باہر نکل کر اپنی آخرت سنوارنے کے لئے بھی تگ و دو کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں زندگی گزارنے کے طریق کار بتا دیا گیا ہے اگر ہم اس پر عمل کر لیں تو ہماری ساری مشکلات خود بخود ختم ہو جائیں گی لیکن بد قسمتی سے ہم اس طرف توجہ نہیں دیتے جسکی وجہ سے ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :