دنیا کے بے شمار ممالک میں پنجابی گیت سننے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے ‘شوکت علی

بدھ 1 جنوری 2014 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) گلوکار شوکت علی نے کہا کہ پنجابی زبان صرف صوبہ پنجاب تک محدود نہیں اس میٹھی زبان کو اہم نے اپنی گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے بے شمار ممالک میں پنجابی گیت سننے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ کام میں نے اکیلے ہی نہیں کیا بلکہ اس میں ریشماں ، عالم لوہار ، عارف لوہار ، ابرار الحق ،ملکہ ترنم نور جہاں اور استاد نصرت فتح علی خان کا بڑا ہاتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :