سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انشورنس رولز 2002میں ترامیم تجویز کر دیں

بدھ 1 جنوری 2014 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں بیمہ کاری کی صنعت کے فروغ اور پالیسی ہولڈروں کے سرمائے کے تحفظ کے پیش نظر انشورنس سیکٹر کے قواعد 2002میں متعدد ترامیم تجویز کی ہیں۔۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی حکام کے مطابق ان ترامیم میں دلچسپی رکھنے والے افراد اورانشورنس کمپنیاں تجویز کردہ ترامیم پر اپنی آراء تیس دن کے اندر ایس ای سی پی کو جمع کروا سکتے ہیں۔ مجوزہ ترامیم جائزہ کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مجوزہ ترامیم ملک میں انشورنس کی صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی

متعلقہ عنوان :