ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 86 واں یوم پیدائش اور یوم حق خود ارادیت5 جنوری کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

بدھ 1 جنوری 2014 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 86 واں یوم پیدائش اور یوم حق خود ارادیت5 جنوری کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،مقبوضہ جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بیرون ممالک، قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر بھٹو سمینارز،مذاکرے ،مجالس اور قومی تقریبات منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں مرزا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 84 واں یوم پیدائش کے سلسلہ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، بیرون ممالک،قائدعوام کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ بعدازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اورپارٹی کارکنان بانی چیئرمین پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی ملکی اور بین الاقوامی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :