درگاہ حضرت محبوب ذات منڈیر سیداں شریف سیالکوٹ کا عرس 5,4جنوری کو منعقد ہو گا

بدھ 1 جنوری 2014 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) عرس مبارک غوث الزمان سیّد الفقراء حضرت سیّد افتخار احمد حسین گیلانی القادری درگاہ حضرت محبوب ذات منڈیر سیداں شریف سیالکوٹ 5,4جنوری کو منعقد ہو گا تفصیلات کے مطابق 2روزہ عرس کے آغاز پر 4جنوری کو بعد از نماز عشاء دربار شریف کو غسل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ 5جنوری بروز اتوار بعد از نماز ظہر مخدوم سیّد ماری گیلانی پیر آف منڈیر شریف ، چےئرمین عرس آرگنائزنگ کونسل اینڈ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن خدام الاؤلیاء پاکستان خطاب فرمائیں گے ۔ عرس میں شرکت کیلئے ناظم میرپور انجمن خدام الاؤلیاء خادم درگاہ محبوب ذات کی قیادت میں عقیدت مند و مریدین شرکت کریں گے۔