آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری اور پہاڑی علاقوں میں برف کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

بدھ 1 جنوری 2014 15:21

اسلام آباد/کوئٹہ/ گلگت /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری اور پہاڑی علاقوں میں برف کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی ، بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، ہزارہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مری،گلیات، نتھیا گلی، ایوبیا اور کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری ہوسکتی ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات اور سمنگلی میں منفی تیرہ ریکارڈ کیا گیا۔ راولاکوٹ میں منفی دس، پارا چنار میں منفی نو، اسکردو اور مالم جبہ میں منفی آٹھ ہے۔ اسلام آباد میں منفی دو اور راولپنڈی میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب مری ، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اورزمینی رابطہ منقطع ہوگیا عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کر نا پڑا

متعلقہ عنوان :