2013ء کے اختتام تک فلسطین کی کل آبادی ایک کروڑ 18لاکھ سے تجاوز کرگئی ‘ میڈیا رپورٹس

بدھ 1 جنوری 2014 15:22

رام اللہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) 2013ء کے اختتام تک فلسطین کی کل آبادی ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔میڈیا رپورٹس میں فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی موجودی مجموعی آبادی 20 لاکھ 8 ہزار ہے، غزہ کی پٹی میں 17 لاکھ، اندرون فلسطین مجموعی طور پر کل فلسطینی پناہ گزینوں کی 44.2فی صد آبادی مختلف مہاجرکیمپوں میں رہ رہی ہے ، ان میں 41.2 فی صد مغربی کنارے اور 58.8 فی صد غزہ کی پٹی میں عارضی پناہ گزین کیمپوں میں ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 1948 ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں چلے جانے والے شہروں میں فلسطینیوں کی کل آبادی 14 لاکھ ہے۔ ان میں پندرہ سال سے کم عمر کے افراد کی تعداد 36.1فیصد ہے جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 4.1فیصد ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مجموعی طور پر فلسطینی شہریوں کی تعداد 49لاکھ ہے جبکہ اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاروں کی کل تعداد 60لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 ء تک فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی تعداد 48.9 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

متعلقہ عنوان :