بھارتی صدرنے بدعنوانی پر قابو پانے کے بل پر دستخط کردیئے

بدھ 1 جنوری 2014 19:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری۔2014ء) بھارت میں انا ہزارے کا احتجاج رنگ لے آیا۔بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے لوک پال بل پر دستخط کردیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک پال بل کو 17دسمبر کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا اور 18 دسمبر کو پارلیمنٹ نے منظور کیا۔ لوک پال بل سرکاری محکموں اور سیاست میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے 45سال پہلے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ تمام سرکاری محکموں سمیت وزیر اعظم پر بھی یہ بل لاگو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :