ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے(کل) اجلاس طلب کر لیا، ملک بھر میں گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

بدھ 1 جنوری 2014 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) وزیر پیٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے مورخہ 3جنوری 2014کو اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں خصوصی طور پر چےئرمین اوگرا سعید خان ، چےئرمین ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن اقبال زیڈ احمداور چےئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں اور ملک بھر میں گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی کے لئے سفارشات تیار کر لی ہے ۔جس میں عام صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 50فیصد گیس سستی ملے گی۔ اس انرجی بحران میں ہم حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے نومبر اور دسمبر کی لوکل ایل پی جی پیداواری قیمتوں کو انٹرنیشنل قیمتوں میں جوفرق رکھا گیاتھااسکو برقرار رکھا جائے تو قیمت میں مزید 20روپے فی کلو کمی ہو جائے گی۔ ایل پی جی آٹو گیس سٹیشن کے حوالے سے بھی پالیسی میں نرمی کی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ۔