پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکو ہر ضلع کی سطح پر آفات کے نقصانات سے محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،عمارہ عامر خٹک

بدھ 1 جنوری 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکو ہر ضلع کی سطح پر آفات کے نقصانات سے محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام آفات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکے اور ممکنہ نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے صوبے کے تمام ضلعی افسران کو خصوصی تربیت دینے کا اہتمام کر رہی ہے۔

ضلعی افسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرریلیف عمارہ عامر خٹک نے کہا کہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے تربیتی ورکشاپ سے افسران کی پیشہ وارانہ استعدادکار میں اضافہ ہو گا ۔جس سے مستقبل میں کسی بھی ناگہانی صورت حال اور آفات سے بخوبی نمٹنے میں مدد ملے گی۔پی ڈی ایم اے صوبائی اور ضلعی سطح پر تربیتی ورکشاپ منعقد کر رہی ہے تاکہ آفات میں کام کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط روابط پیدا ہو اور ادارہ جاتی ضروریات اور مسائل سامنے آکر فوری طور پر حل کئے جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے خصوصاً سیلاب سے ممکنہ متاثرہ اضلاع میں جامع منصوبندی کے تحت پیشگی اقدامات کے لئے ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے جس سے بروقت امدادی کاروائیاں شروع کرنے سے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا رہی ہے ۔ وہ پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام 3ورزہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھی، ورکشاپ میں صوبے کے ضلعی افسران نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :