(ن) لیگ نے شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ، مسلم لیگ (ق) کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ،مسلم لیگ (ن) کی زیرک قیادت نے عوام کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو وقف کر دیا ‘رانا محمد ارشد

بدھ 1 جنوری 2014 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق)کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے،مسلم لیگ (ن) نے شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے،جبکہ (ق)لیگ کا دور لوٹ مار‘ اقربا پروری اور کرپشن سے عبارت ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد وائٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے کہا کہ (ق)لیگ کے بدترین دور حکومت میں لوٹ مار‘ کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کو گھپلے کر کے ڈبو دیا گیا۔ نااہل ق لیگی قیادت نے قومی معیشت کو ناقص حکمت عملی کے ذریعے برباد کر دیا جس کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی زیرک قیادت نے عوام کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو وقف کر دیا ہے۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی اداروں میں میرٹ کو فروغ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور ق لیگ کے پراجیکٹ کرپشن کی مثال ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ 5سالوں میں عوام کی بھرپور خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :