اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس کی سیکیورٹی فراہم کرنے بارے درخواست پر(کل) سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

بدھ 1 جنوری 2014 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر(کل) جمعرات کو سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کو کہا تھا تاہم اس کے باوجود تاحال انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یا ایڈیشنل سیکرٹری (کل) جمعرات کو عدالت میں پیش ہوکر بتائیں کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :