پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع
جمعرات 2 جنوری 2014 11:56
لاہور/ کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) موسم سرما کی دس روزکی تعطیل کے بعد بدھ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول دوبارہ کھلے لیکن سردی کی شدت کے باعث طلبہ و طالبات کی حاضری انتہائی کم تھی۔ جو بچے سکول پہنچے وہ بھی سردی سے کپکپاتے رہے۔ صبح دھوپ نہ نکلنے کی وجہ سے بھی سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔
(جاری ہے)
اس صورتحال میں بچوں کے والدین اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو جنوری سے آٹھ جنوری تک تمام سرکاری و نجی سکول اور کالج بند رہیں گے۔
اب سندھ کے سکول اور کالج نو جنوری کو کھلیں گے۔ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی والدین کے مطالبے پر نجی تعلیمی ادارے پانچ جنوری تک بند رہیں گے۔ گزشتہ روز پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے تھے تاہم شدید سردی کی وجہ سے سکولز میں حاضری معمول سے کم رہی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.