اسٹیج ڈرامہ ” ہائی جمپ “ کی باقاعدہ ریہرسل کل سے شروع ہو گی

جمعرات 2 جنوری 2014 12:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) رائٹر و ڈائریکٹر ایم شریف کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ ” ہائی جمپ “ جنوری کے دوسرے ہفتے الحمرا ال lمیں پیش کیا جائیگا ۔ جس کے ڈائریکٹر قیصر جاوید ہونگے ۔ ڈرامہ ” ہائی جمپ “ کی باقاعدہ ریہرسل کل ( جمعہ ) سے شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں سخاوت ناز ، اکرم اداس ، انور علی ، خالد معین بٹ، رانی مکھڑ جی اور پرویزاختر کے ساتھ دو نئے خوبرو چہرے بھی متعارف کروائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے ڈرامہ کے ڈائریکٹر قیصر جاوید نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ فیملی کے لیے کامیڈی و اصلاحی ڈرامہ کروں اور اب میرانیا شروع ہونیوالے ڈرامہ ” ہائی جمپ “ خاص طور پر فیملی کے لیے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :