آل پاکستان انٹر بورڈز بوائز ٹینس اور گرلز ٹینس چیمپئن شپ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی

جمعرات 2 جنوری 2014 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈز بوائز ٹینس اور گرلز ٹینس چیمپئن شپ کسی بھی بورڈ کی طرف سے شرکت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کے حکام کے مطابق آل پاکستان انٹر بورڈز بوائز ٹینس چیمپئن شپ 3 جنوری جبکہ آل پاکستان انٹر بورڈز گرلز ٹینس چیمپئن شپ 7جنوری کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونی تھی تاہم کسی بھی بورڈز کی طرف سے دونوں ایونٹس میں شرکت کی تصدیق نہ ہو سکی جس کی وجہ سے فیڈرل بورڈ نے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ حکام کے مطابق دونوں ایونٹس کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :