اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کے درمیان میچ(کل) کھیلا جائے گا

جمعرات 2 جنوری 2014 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ(کل) جمعہ کو سہ پہر تین بجے، جی سیون گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین اور رکن مجلس عاملہ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ناصر محمود چوہدری کے مطابق اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ماڈل ٹاؤن کلب کو گروپ اے میں ملت کلب، ترامڑی کلب، بلتستان کلب، ایلیٹ کلب، کیپٹل یوتھ کلب اور بولان کلب کے ساتھ رکھا گیا اور ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں چھ میچز کھیلے گی جن میں سے دو میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب کو ملت کلب کے خلاف 3-1 سے برتری اور ایک میچ میں اس کو بولان کے خلاف 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تیسرا میچ (کل) جمعہ کو ترامڑی کے خلاف کھیلے گی

متعلقہ عنوان :