ہوپ مین کپ ٹینس،اٹلی نے میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

جمعرات 2 جنوری 2014 14:33

پرتھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی نے میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کرٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

پرتھ میں جاری ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگلز مقابلے میں اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی، مینز سنگلز میں برنارڈ ٹومک اور اینڈریاس سیپی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا، ٹومک نے پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں سیپی کامیاب رہے لیکن ٹومک نے تیسرا سیٹ جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز میں اٹالین جوڑی چھائی رہ، سیپی اور پنیٹا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :