ڈی ایچ اے کے قریب کاروباری شخصیت کے گھر کے باہر کریکر دھماکے میں بیرونی دیوار زمین بوس ہوگئی

جمعرات 2 جنوری 2014 15:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں ڈی ایچ اے کے قریب کاروباری شخصیت کے گھر کے باہر کریکر دھماکے میں گھر کی دیوار زمین بوس ہوگئی‘ سیور فوڈ کے مالک کو مسلسل بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی تھیں۔

(جاری ہے)

کاروباری شخصیت سیور فوڈ کے مالک محمد نعیم کے ایکسپریس وے کے قریب ڈی ایچ اے کے باہر واقع گھر امین ہاؤس کے باہر کریکر حملے میں امین ہاؤس کی دیوار زمین ہوس ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی کاروباری شخصیت سیور فوڈ کے مالک محمد نعیم اور ان کے بھائی کو گزشتہ کچھ عرصہ سے بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی تھیں اور بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں حملہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :