محکمہ ماہی پروری پرائیویٹ سیکٹر کو مچھلی کی زیادہ منافع بخش اقسام کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی فراہم کرے‘ صوبائی وزیر جنگلات
جمعرات 2 جنوری 2014 15:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مچھلی کی بہتر اقسام اور زیادہ پیداوار کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں اور پرائیویٹ سیکٹر کو مچھلی کی زیادہ منافع بخش اقسام کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز یہاں محکمہ ماہی پروری کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں مچھلی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ نجی شعبہ کو زمین اور پانی کے ٹیسٹ کے حوالے سے اپنی قیمتی اور مفید مشاورت فراہم کریں۔(جاری ہے)
ملک محمد آصف بھا اعوان نے افسران کو کہا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع نجی سیکٹرکے فش فارمز کے مالکان کو چھلکے والی مچھلی کی بجائے بغیر چھلکے والی مچھلی کی فارمنگ کی طرف راغب کریں تاکہ وہ زیادہ منافع حاصل کرسکیں اور صوبہ میں مچھلی کے گوشت کی ضروریات بھی پوری کی جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مچھلی کی ایسی اقسام کی مصنوعی نسل کشی کی جائے جن پر ماضی میں توجہ نہیں دی جاسکی۔انہوں نے کہا کہ مچھلی کی ایسی اقسام جن کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے کو بھی محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ٹراؤٹ کی پیداوار میں اضافے کے لیے بھی کوششیں تیز تر کی جائیں تاکہ لوگوں کی مچھلی کے گوشت کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.