خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات ، انسداد پولیومہم 6جنوری تک ملتوی

جمعرات 2 جنوری 2014 16:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم 6جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا محکمہ صحت کے مطابق تحصیل جمرود کے بعد باڑہ اور لنڈی کوتل میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے جبکہ جمرود میں مہم میں شامل رضاکارایک ہفتہ پہلے ہی انکار کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیادپر کام کرنے سے انکار کیا ہے۔3ہفتے قبل جمرود میں پولیو مہم میں حصہ لینے والے 2کارکنوں کو قتل کردیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :