اسرائیلی حکومت کا جبل زیتون میں ’ثقافتی ورثہ بستی‘ کے نام سے نئی کالونی تعمیر کرنے کا فیصلہ
جمعرات 2 جنوری 2014 16:27
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) اسرائیلی حکومت نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں ’ثقافتی ورثہ بستی‘ کے نام سے شہر میں جبل زیتون کے مقام پر ایک نئی کالونی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر فلسطینی سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ جبل زیتون کو یہودیانے کی سازش ہے ۔مرکزاطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بستی مشرقی بیت المقدس کی قدیم دیواروں کے اندر جبل زیتون کے مقام پر تعمیر کی جا رہی ہے جس کیلئے اسرائیلی حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کو یہودی ثقافت اور کلچر کا گڑھ بنانے کی سازشوں کی روک تھام کیلئے فوری اور موثراقدامات کریں۔(جاری ہے)
فلسطینی شخصیات نے کہا کہ تھا کہ جبل زیتون کے مقام پر ثقافتی گاوٴں آباد کرنے کا منصوبہ اپنے اندر کئی خطرناک سازشیں لئے ہوئے ہے ۔ اسلامی اسلامی تحریک کی نائب صدرالشیخ کمال الخطیب نے کہا کہ جبل زیتون مسجد اقصیٰ کا حصہ سمجھا جاتا ہے یہاں پر یہودیوں کی کسی قسم کی تعمیرات مسجد اقصیٰ کو براہ راست متاثر کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جبل زیتون پر یہودی تنظیمیں بھی اپنے طورپر کئی ثقافتی اور کلچرل پروگرامات کا انعقاد کرچکی ہیں۔ سیاحت اور تفریح کی آڑ میں یہودی دانستہ طورپر مقدس مقام کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔ الشیخ کمال الخطیب نے کہا کہ صہیونی حکومت نے 2007ء میں جبل زیتون پر یروشلیم فرسٹ کے نام سے بھی تعمیراتی منصوبے شروع کئے تھے اب سات سال بعد ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کیلئے جبل زیتون کی سات ایکڑ اراضی استعمال کی جائیگی، منصوبے سے سلوان، دیوار براق اور مسجد اقصیٰ کے دیگر کئی اہم حصوں کو براہ راست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اس نوعیت کے منصوبوں کا مقصد فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیانے کے جواز تلاش کرنا ہے۔ اسرائیل ہمیشہ کسی ثقافتی بہانے کی آڑ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کرنے کی سازش کرتا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.