کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس پر رسائی نہیں ہونی چاہئے،بلاول بھٹوزرداری

جمعرات 2 جنوری 2014 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس پر رسائی نہیں ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرجاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں یوٹیوب بندہوسکتی ہے تو کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹ بلاک کیوں نہیں ہوسکتی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کو ویب سائٹ تک رسائی قطعاً نہیں ہونی چاہیئے۔