سعودی وزیر خارجہ 6 جنوری کو شاہ عبداللہ کا اہم پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

جمعرات 2 جنوری 2014 16:46

سعودی وزیر خارجہ 6 جنوری کو شاہ عبداللہ کا اہم پیغام لے کر پاکستان آئیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل فرمانروا شاہ عبدالله کا اہم پیغام لے کر 6 جنوری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل طے شدہ شیڈول کے مطابق 6 جنوری کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں معاشی پالیسی اور توانائی سے متعلق شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سعود الفیصل سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے اور پرویز مشرف سے متعلق بھی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :