ربیع الاول کاچاندنظرآگیا،12ربیع الاول 14جنوری کو ہوگی

جمعرات 2 جنوری 2014 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء)ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14جنوری بروز منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، یکم ربیع الاول کل اور 12ربیع الاول 14جنوری بروز منگل کو ہوگی۔