تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے کو 41روز مکمل،جمعرات کو ضلع چارسدہ کے کارکنان نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی،وفاقی حکومت کی اجازت اورتعاون کے بغیر ڈرون حملے ممکن نہیں،حکمران عوام کو دھوکہ نہ دیں،رہنماؤں کا خطاب
جمعرات 2 جنوری 2014 21:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے کو41روزمکمل ہو گئے۔جمعرات کو دھرنے کے41ویں روزپشاور ریجن اور ضلع چارسدہ کے کارکنان نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی۔ اس موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی،ریجنل جنرل سیکرٹری فضل خان،ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری اورریجنل انفارمیشن سیکرٹری ولی خان آفریدی،میجر فیاض خلیل و دیگررہنما اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے۔
شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے وفاقی حکومت اور امریکہ سی آئی اے پر شدید تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت اور تعاون کے بغیر ڈرون حملے ممکن نہیں۔حکمران عوام کے سامنے ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہیں اور در پردہ امریکہ کو ڈرون حملوں میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ڈرون حملوں سے دہشتگردی ختم نہیں ہو گی بلکہ مزید بڑھے گی،ڈرون حملوں میں ہزاروں بیگناہ شہری،بچے اور خواتین مارے گئے۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملے روکنے کیلئے امریکہ کے سامنے دو ٹوک موقف اپنائے اور اگر اس کے بعد بھی ڈرون آئے تو اسے مارگرایا جائے۔مقررین نے ڈرون حملوں کیخلاف کامیاب دھرنے پر پارٹی کارکنان اور اتحادیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دھرنے کی وجہ سے گزشتہ 41روز سے طورخم سرحد سے نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند ہے اور ان دنوں میں نیٹو سپلائی کی ایک بھی گاڑی نہیں گزر سکی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا حملے بند ہونے تک جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.