مشرف کوبزدل کہنےوالے بلاول کے والد نے بھی پاگل پن کےسرٹیفیکیٹ پیش کئےتھے، ایم کیوایم
جمعرات 2 جنوری 2014 21:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دیتے وقت بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد نے بھی مقدمات سے بچنے کے لئے پاگل پن کے سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کئے تھے۔
(جاری ہے)
لندن سے جاری اپنے بیان میں محمد انور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جو تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے وہ بہت افسوسناک ہے، جس پر ہر ذی شعور پاکستانی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کسی کے رویہ اور کردار پر کیچڑا چھالنے سے پہلے اور اپنے اہل خانہ کے کردار پر نظر ڈالیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا۔محمد انور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دینے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد اپنے خلاف مقدمات سے اس قدر خوف و ہراس کا شکارہوئے تھے کہ ان کے وکلا نے ان کی عدالت میں پیشی سے بچنے کےلئے سوئس عدالت میں پاگل پن کے سرٹیفکیٹس پیش کئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.