جمعیت علما اسلام(س)کا تین رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچ گیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ڈپٹی امیر شیخ خالد سمیت دیگر کمانڈروں سے ملاقاتیں، وفد کل شمالی وزیرستان جائے گا
جمعرات 2 جنوری 2014 22:34
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) جمعیت علما اسلام(س)کا تین رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کے لیے جنوبی وزیرستان پہنچ گیا۔طالبان زرائع کے مطابق جے یوائی کا ایک وفد سینیٹرحامد الحق کی سربراہی میں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا پہنچ گیا وفد نے آج مقامی امیر مولوی نذیر کی پہلی برسی میں بھی شرکت کرنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ڈپٹی امیر شیخ خالد اور جنوبی وزیرستان کے امیر خالد سے اکیلے میں ملاقاتیں کی ۔
ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر طالبان امیروں نے صلاح ومشورے کے لیے پندرہ دن کا وقت مانگ لیا ۔مذکورہ وفد کل شمالی وزیرستان جائے گا جہاں وہ مقامی طالبان کے امیر حافظ گل بہادر، مقامی طالبان کمانڈر صادق نور، طالبان گروپوں ، علما کرام، قبائلی مشران کو اعتماد میں لیں گے اس حوالے سے جے یوائی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے رابطہ کیا گیا انہوں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ طالبان کے ساتھ رابطے شروع ہوگئے ہیں بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.