کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ،قصبہ کالونی میں فیکٹری پر دستی بم حملہ
جمعرات 2 جنوری 2014 23:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں نیا سال بھی امن و امان کے حوالے سے کوئی نئی روشنی نہ لاسکا ۔جمعرات کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدودمزار ابراہیم حیدری کے قریب چشمہ گوٹھ سے 3 تشددزدہ لاشیں ملی ہیں ،جن کی شناخت حامد موٹا،عطاء الرحمن اور عادل خٹک کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں کاتعلق جرائم پیشہ افراد گروپ سے ہے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق الیاس گوٹھ کے قریب جٹ محلہ میں جرائم پیشہ افراد کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔زخمی کی شناخت دلبرکے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نمبر U/S302/324/34/PPS02/14درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے.ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق لیاری تھا، جن کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر قصبہ موڑ کے قریب ایک فیکٹری پر 2دستی بم حملے کیے گئے تاہم پولیس ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ دوسری جانب ابراھیم حیدری پولیس نے کارروائی کرکے سمندر میں لانچوں کو لوٹنے اور متعدد قتل اور اغوا میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم سات پولیس تھانوں میں 40سے زائد مقدمات میں نامزد تھا۔قبل ازیں رینجرز نے ملیر لیاقت مارکیٹ اور وائرلیس گیٹ کے قریب ٹارگیٹڈآپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے وابستہ دو افراد احمر اور انیس کو حراست میں لے لیا گیاہےمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.