کور کمانڈرز کانفرنس، شرکاء کا پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 2 جنوری 2014 23:35

کور کمانڈرز کانفرنس، شرکاء کا پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات کے نتائج ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) کور کمانڈر زکانفرنس نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ کانفرنس میں ملکی سرحدوں کی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت 168 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں لائن آف کنٹرول سمیت سرحدی صورتحال خاص طور پر پاک افغان سرحد، قبائلی علاقوں کے حالات اور فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے حوالے سے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی حالیہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے نتائج کو اطمینان بخش قرار دیا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :