مشرف خفیہ ڈیل کے تحت بیرون ملک جا سکتے ہیں، قریبی حلقے

جمعہ 3 جنوری 2014 11:59

مشرف خفیہ ڈیل کے تحت بیرون ملک جا سکتے ہیں، قریبی حلقے

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) اگر پرویز مشرف کے قریبی ذرائع پر یقین کیا جائے تو بہت ممکن ہے کہ پرویز مشرف ایک خفیہ ڈیل کے تحت بیرون ملک روانہ ہو جائیں، یہ ڈیل ہوبہو2001 جیسی ہوگی جس کے تحت موجودہ وزیراعظم نوازشریف اور انکے اہلخانہ کو سعودی عرب جلاوطن کیا گیا تھا تاہم اس بار فرق صرف یہ ہوگا کہ اس دفعہ پرویز مشرف مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

عالمی کھلاڑیوں کی جانب سے کرائی گئی اس ڈیل میں پرویز مشرف کو طبی بنیادوں پر محفوظ راستہ دیا جائے گا تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرف عدالت کی اجازت کے بغیر وطن نہیں چھوڑ سکتے۔ سابق صدر کے وکیل محمد علی سیف نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تو وہ عدالت سے درخواست کر سکتے ہیں کہ مشرف کو بیرون ملک جانے دیا جائے، ذرائع کے مطابق پرویز مشرف غداری مقدمہ شروع ہونے سے قبل اپنی والدہ کے پاس بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے تھے، وہ تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد پراعتماد تھے اور انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلائے گی۔