عدالتی فیصلے پررہنمائی کریں، ڈی آر اوز کا الیکشن کمیشن کوخط

جمعہ 3 جنوری 2014 12:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) عدالت عالیہ کی جانب سے کراچی وسندھ کے دیگر اضلاع کے بلدیاتی حلقوں کی منسوخی اوردیگر انتخابی قوانین کو کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے ابھی تک نئے انتخابی قوانین اورنئی حد بندیاں طے نہیں کی ہیں اور نہ ہی انتخابی شیڈول معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اس ساری صورتحال پر سخت پریشان ہیں تاہم الیکشن کمیشن کی پرانی ہدایت پرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رکھا ہواہے، قانونی ماہرین نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا ہے کہ کیا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران انتخابی شیڈول پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے کالعدم حلقہ بندیوں پر 18جنوری کو انتخابات منعقد کرادیں؟ ڈی آر اوز کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا گیا ہے کہ عدالتی حکمنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ صورتحال میں انتخابی افسران اندھیرے میںہیں لہذا ہمیں قانونی رہنمائی فراہم کی جائے، الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کے اعلیٰ حکام بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا الزام اپنے سر نہیں لینا چاہتے تاہم الیکشن کمیشن پر دبائو زیادہ ہے، توقع ہے کہ جمعہ کواہم فیصلہ جاری کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران نے جمعرات کو بھی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رکھا اور جمعے کو بھی امیدواروں کو اپنے دفاتر میں طلب کیا ہے، بیشترریٹرننگ افسران نے ایکسپریس کو بتایاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کی ترامیم منسوخ ہونے کے بعد انتخابی شیڈول پر عملدرآمد جاری رکھنا بلاجواز ہے اورالیکشن کمیشن بیکار کی مشق کرارہا ہے، چار روز گزر جانے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :